• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2028ء کا انتخاب میں اوباما کے خلاف لڑنا چاہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

موجودہ امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق امریکی صدر بارک اوباما —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق امریکی صدر بارک اوباما —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 2028ء میں ہونے والا الیکشن سابق ڈیمو کریٹک صدر بارک اوباما کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خواہش کا اظہارکیا ہے کہ وہ اگلے انتخابات میں سابق امریکی صدر بارک اوباما کو اپنے مدِ مقابل دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا ہے یہ ایک اچھا مقابلہ ہو گا۔

اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ  اس وقت لوگ مجھے  تیسری بار الیکشن میں جانے اور حصہ لینے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

انہوں کہا کہ میں نے اس حوالے سے کوئی تحقیق نہیں کی ہے، لیکن میں یہ کرنا چاہتا ہوں، جس کے لیے ہمارے پاس 4 سال ہیں۔

واضح ر ہے کہ امریکی آئین کے تحت تیسری مدت کے انتخاب میں حصہ لینا ممنوع ہے۔

1951ء میں امریکی صدر فرینکلین روز ویلٹ کے مسلسل چوتھی بار صدر منتخب ہونے کے بعد آئین میں 22 ویں ترمیم شامل کی گئی تھی جس کے مطابق کسی شخص کو صدر کے عہدے پر تیسری بار منتخب نہیں کیا جا سکتا چاہے صدراتی مدت مسلسل رہی ہو یا نہ رہی ہو۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید