• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے دوران وزیراعظم سے غلطی سے مسٹیک ہوگئی



بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے غلطی سے مسٹیک ہوگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا، تقریب میں تقریب کے دوران وزیراعظم پہلے فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کمی کو اضافہ کہہ گئے، پھر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 34 روپے 37 پیسے بتائی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کمی کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 37  روپے 64 پیسے ہوگا۔

بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں7.41 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی یونٹ اوسط قیمت 45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئی۔

دستاویز کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپے، کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.58 روپے کمی کی گئی۔

کمرشل صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 71.06روپے سے کم کرکے 62.47 روپے کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید