• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کی خطے کی صورتحال پر بات چیت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 

علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارک باد بھی دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید