• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ: مچھر سے بچاؤ کیلئے جلائے گئے اپلوں سے آتشزدگی، 3 کمسن بہن بھائی جھلس کر جاں بحق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اوکاڑہ کے نواحی قصبے 31 جی ڈی میں گھر میں آگ لگنے سے 2 کمسن بھائی اور ان کی بہن جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق قصبہ 31 جی ڈی کے رہائشی زاہرے خان کے 3 کمسن بچے ایک ہی چارپائی پر چادر اوڑھے سو رہے تھے اور گھر والوں نے مچھر سے بچاؤ  کے لیے چارپائی کے قریب اُپلے جلا رکھے تھے۔

اُپلوں کی آگ بستر کی چادر کو لگی جس نے تینوں بچوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

 آگ سے 4 سالہ شیزا اور 2 سالہ قمر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

تیسرے بچے 7 سالہ عبداللّٰہ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ بھی جابنر نہ ہو سکا۔

قومی خبریں سے مزید