• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائٹ ہاؤس، آگ لگنے سے 20 سے زائد پتھارے خاکستر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) لائٹ ہائوس لنڈا بازار میں آگ لگنے سے 20 سے زائد پتھا رے خاکستر ہوگئے،فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نےموقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پایا ، جانی نقصان نہیں ہوا ، تفصیلات کے مطابق لائٹ ہائوس لنڈا بازار میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوتی چلی گئی ،آگ کی شدت زیادہ ہونے کی اطلاع پر مزید تین فائر ٹینڈر اور ریسیکو ٹیم متاثرہ مقام پر پہنچ گئی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لنڈا بازار میں آگ دکانوں میں نہیں بلکہ اطراف موجود پتھاروں میں لگی اور ان میں موجود پرانا کپڑا جل گیا جبکہ لنڈا بازار میں کھڑی چار موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم ہوسکی اور نہ ہی نقصان کا اندازہ ہوسکا ہے،آگ بھجنے کے بعد پتھاروں کے مالکان نے اپنا بچاہوا سامان محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید