کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز نے مسافر سے ساڑھے 5 سو کلو آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 60 لاکھ روپے ہیں۔
مسافر غیر ملکی ایئر لائن سے منشیات لے کر دبئی جا رہا تھا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وتیرہ ہے، پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگا دیا، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا کہ ہم ادلے کا بدلہ دیں گے۔ ہم نے بھارت کے چھ طیارے گرائے، ہمارے ایک جہاز کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پولیس نےداہگل ناکے سے آگے نہیں جانےدیا۔
بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرملک بھر میں 16مئی 2025 کو یو م تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں زیادہ محتاط ہونا ہوگا، اس کامیابی پر ہم چیزوں کو بڑھائیں، ہمیں اس پر خارجہ پالیسی میں فوائد حاصل کرنے ہیں
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی نمائندوں کو 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے اطلاق، اور پیشرفت سے آگاہ کیا گیا
خیرپور کی عدالت نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر 3 مجرمان کو 25-25 سال قید کی سزا سنا دی۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے رہنما تحریکِ انصاف کنول شوزب کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست خارج کر دی۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت سب کی اچھی نیت تھی، سلامتی کیلیے سب نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزیرِ دفاع کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی شدید مذمت کر دی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے نشتراسپتال کے ڈائیلسز یونٹ سے 26 سے زائد افراد میں ایڈز منتقلی کا واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے سفارشات پیش کر دیں۔
خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ، علی امین گنڈا پور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
ٹل پارا چنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے جدید اسلحہ سے لیس 600 اہلکار بھرتی کرلیے۔
پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کےخلاف سینیٹر افنان اللّٰہ پرتشدد کا کیس تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید ہوئے، امریکا کی ذمے داری ہے کہ وہ اسرائیل کو روکے
بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی کو رہا کیا جائے۔