• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکٹ تو چہل لے ہی لے گا، آر جے مہاوش کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

کیا بھارتی ریڈیو جوکی(آر جے) مہوش کی کرکٹر یوزویندر چہل سے متعلق نئی ویڈیو نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو تقویت دی ہے؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہوش اور چہل کی ڈیٹنگ کی افواہیں پہلی بار دسمبر 2024ء میں اُس وقت سامنے آئیں جب سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی، جس میں وہ کرکٹر کے ساتھ کرسمس مناتے نظر آئیں۔

دھن شری ورما اور یوزویندر چہل کی علیحدگی کے بعد ایک بار پھر آر جے مہوش کی ڈیٹنگ کی افواہیں ہیڈ لائن بنارہی ہیں، دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، کہا جاتا ہے کہ دونوں کا رشتہ رومانوی ہے۔

ان خبروں کے درمیان ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ بھارتی کرکٹر کےلیے خوش ہیں، ایک اپیلی کیشن کے اشتہار پر مبنی ویڈیو میں مہوش کرکٹ ٹیم بنانے اور پیسہ کمانے سے متعلق بات کرتی ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں خاتون آر جے کہتی ہیں کہ ’ٹیم بناؤ اور پیسہ کماؤ کیونکہ وکٹ تو چہل لے ہی لے گا‘۔

کرسمس کے بعد دونوں ایک ساتھ کئی جگہوں پر نظر آئے ہیں، چہل کے ساتھ بعض ایک پراسرار لڑکی دیکھی گئی ہے، جس سے متعلق انٹرنیٹ صارفین کا دعویٰ ہے کہ وہ آر جے مہوش ہی ہے۔

حالیہ دنوں میں دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے دوران اُن کی اسٹیڈیم کی ویڈیو زاور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

اس سے پہلے آر جے مہوش انسٹاگرام پوسٹ میں ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کرچکی ہیں اور انٹرنیٹ پر زیر گردش قیاس آرائیوں کو مضحکہ خیز قرار دے چکی ہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں استفسار کیا تھا کہ اگر آپ کسی کو جنس مخالف کے ساتھ دیکھیں گے تو یہی کہیں گے یہ ڈیٹنگ کررہے ہیں؟ بتائیں میں اب تک کتنے لوگوں سے ڈیٹنگ کر رہی ہوں؟



کھیلوں کی خبریں سے مزید