• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی سازی و دھوکہ دہی کے ملزم کی ضمانت منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے جعلی سازی و دھوکہ دہی کے الزام میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ہائی کورٹ میں جعلی ٹیکس انوائس بنا کر فراڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم فیاض کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو 3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ استغاثہ کے مطابق ٹرائل کورٹ نے ملزم کی درخواست قبل از گرفتاری مسترد کردی تھی۔ ملزم پر تاجر اسلم فاروق کا سیلز ٹیکس رجسٹریشن پروفائل اکاؤنٹ ہیک کیا تھا۔