• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار ساجد حسن کے بیٹے کیخلاف منشیات برآمدگی مقدمہ کی سماعت ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی/ جیل کمپلکس نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی۔جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کردیا۔تفتیشی افسر عدالت میں پیش نا ہوئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی ۔عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا حتمی چالان طلب کررکھا ہے۔ عدالت نے مقدمے کا عبوری چالان پراسیکیوشن کے اعتراض کے بعد پولیس کو واپس کردیا تھا۔ ملزم ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید