• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 16 سالہ طالبہ کو متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا بیڈمنٹن کوچ گرفتار

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

جنوبی بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک بیڈمنٹن کوچ نے 16 سالہ بیڈمنٹن طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

بنگلور میں تنہا رہائش پذیر 30 سالہ کوچ لڑکی کو کئی بار اپنی رہائش گاہ پر لے گیا جہاں اس نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اس لڑکی کی دادی نے لڑکی کے فون پر اسکی نامناسب تصویر دیکھی، لڑکی جو کہ 10ویں جماعت کے امتحانات کی تکمیل کرچکی ہے وہ اپنی دادی کے پاس آئی تھی۔ 

پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنی دادی کے فون سے کوچ کو اپنی ایک تصویر بھیجی تھی، دادی نے تصویر دیکھنے کے بعد لڑکی کے والدین کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ 

جس پر لڑکی کی والدہ نے جب اس سے بات کی تو لڑکی نے بتایا کہ کوچ اسے اضافی ٹریننگ سیشن کے بہانے اپنے گھر لے جاتا تھا، جہاں اس نے متعدد بار اس سے جنسی زیادتی کی اور اسے کسی کو بھی بتانے کے حوالے سے دھمکایا۔

لڑکی کے انکشاف کے بعد والدین نے پولیس سے رابطہ کیا جس پر کوچ کو حراست میں لے لیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید