• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم کا عدالتی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ملزم منیر عرف گول گپا کو عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شہریوں سے بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم فراڈ اور جعلسازی کے متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف فیروز آباد ، بلوچ کالونی اور سولجر بازار میں مقدمات درج ہیں، ملزم نے گزشتہ ڈیڑھ سے 2 سال کے دوران قطر ، دبئی ، آسٹریلیا ، کینیڈا اور امریکہ بھیجنے کا جھانسہ دیا،ملزم جعلی اسٹیمپ پیپر پر معاہدے کرتا اور جعلی چیک دیتاتھا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید