• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑانوالہ میں بس کی رکشہ کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق


جڑانوالہ کے لاہور روڈ پر مسافر بس کی لوڈر رکشہ کو ٹکر کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 8 زخمی ہوئے جنہیں علاج کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں میں سے مزید 3 افراد دوران علاج چل بسے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق ٹکر سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔ ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو حکام ے مطابق حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید