• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمغان کے والد کامران قریشی کیخلاف مقدمات میں چالان جمع کروانے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی/ جیل کمپلکس نے مصطفی قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کے مقدمات میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک مقدمات کا چالان جمع کروانے کا حکم دیدیا۔جیل حکام نے ملزم کامران قریشی کو عدالت میں پیش کردیا۔تفتیشی افسرنے چالان جمع کروانے کیلئے مہلت کی استدعا کی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک مقدمات کا چالان جمع کروانے کا حکم دیا۔عدالت نے مقدمات کی سماعت 10اپریل تک ملتوی کردی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید