• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، احسن اقبال

احسن اقبال ؛ فوٹو فائل
احسن اقبال ؛ فوٹو فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2018 میں سازش کے ذریعے ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔

ظفروال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام سے کیے وعدے پورے کیے، نواز شریف کے دور میں بجلی کے کارخانے لگا کر لوڈشیڈنگ ختم کی گئی، نواز شریف نے موٹرویز کے منصوبے شروع کیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی مسلم لیگ ن کا منشور ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت ختم کرکے ملکی ترقی کا سفر روکا گیا، بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو آئینی و جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید