پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحتیابی کی خبر سنا دی۔
ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صدر آصف زرداری سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے، وہ روبہ صحت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اچھے موڈ میں تھے، انہوں نے جلد گھر شفٹ کیے جانے کا کہا ہے۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ صدر نے کہا کہ جلد اپنے فرائض منصبی پھر سے سنبھال لیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ صدر زرداری سے کینال معاملے پر بات نہیں ہوئی، صدر مملکت سے بات ہوئی کہ گڑھی خدا بخش میں جلسہ اچھا ہوا۔