• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے بڑے اسپتالوں میں ادویات اور سہولتوں کے فقدان کی تحقیقات


لاہور کے بڑے اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی اور سہولتوں کے فقدان کی تحقیقات پولیس کی اسپیشل برانچ کو سونپ دی گئی۔

ذرائع اسپیشل برانچ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات کے بعد اسپتالوں کی انسپکشن شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر کے بڑے اسپتالوں میں اسپیشل برانچ کے اہلکار مریضوں اور تیمار داروں سے بھی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ کے اہلکار پروفیسرز اور سینئر ڈاکٹرز کا حاضری ریکارڈ بھی اکٹھا کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ تمام اسپتالوں میں تحقیقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کو اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی اور سہولتوں کے فقدان کی شکایات ملی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید