• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی نرخ میں ریکارڈ کمی، ملک درست سمت میں گامزن ہو چکا، پاکستان بزنس فورم فرانس

پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ “ن” کی حکومت کے ہر دور میں ہمیشہ عوام کو ربنیادی ضروریات زندگی سہولتیں دیتی ہے بجلی نرخ میں کمی پر وزیراعظم میاں شہباز شریف اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد کے مستحق ہیں فرانس مسلم لیگ” ن “سینئر راہنما سردار ظہور اقبال چئیرمین پاکستان بزنس فورم فرانس کا میڈیاکو خصوصی انٹرویوانہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بجلی نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم شہباز شریف اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مذید کہا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کےلیے بجلی نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پرگامزن ہوچکا ہے۔ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بھی بچایا ہے اور اب ترقی کی راہ پر گامزن ہےانہوں نے کہاکہ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھےگی۔ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف ملتا ہے مہنگائی میں مسلسل کمی ن لیگ کی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میاںنوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک آگے بڑھ رہا ہے اور ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ مسلم لیگ ن فرانس کی پوری ٹیم کی جانب سے میاں محمد نواز شریف ،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پر اعتماد کرتے ہیں ۔اور ہم فرانس سمیت یورپ بھر میں پاکستان مسلم لیگ “ن” کو مظبوط مستحکم اور فعال بنائیں گے میں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ کے نظریاتی راہنما اور کارکنوں کی توجہ صرف اور صرف مظبوط مستکم پاکستان اور بے لوث عوام کی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ انشااللہ یورپ بھر میں پاکستان مسلم لیگ کومزید مظبوط اور مستحکم بنائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید