• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور: بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان زخمی حالت میں گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قصور کے نواحی علاقے چونیاں میں پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے علاقے میں واردات کر کے فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں لاہور سے تعلق رکھنے والے علی نواز اور  گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شیراز اسلم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ڈاکو انتہائی خطر ناک ہیں جو 40 وارداتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔

گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چھینا گیا مال بر آمد ہوا ہے۔

زخمی ڈاکوؤں کو علاج کے لیے تحصیل اسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان زخمی ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید