عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شکیل دہلوی انتقال کر گئے۔
شکیل دہلوی مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر 1بج کر 5 منٹ پر بہادر آباد کراچی میں واقع عالمگیر مسجد میں ادا کی جائے گی۔
اہلِ خانہ کے مطابق شکیل دہلوی کچھ عرصے سے علیل تھے۔
صوابی میں باکر کے مقام پر گوہاٹی نہر میں رکشہ گر گیا ،جس میں 14 افراد نہر میں ڈوب گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نے اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر کے دیگر متعلقہ پارٹی رہنماؤں سے بھی مسلسل رابطے جاری ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے شوہر کے لاپتہ ہونے سے متعلق بیوی کی درخواست کی سماعت کی۔
کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا۔ ناظم امتحانات کے مطابق 3 لاکھ 75 ہزار طلبہ سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو فردجرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کے بعد 15 اپریل کو فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن امان کی صورتحال پر کراچی میں اجلاس ہوا۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اسپیس بورڈ نے اسٹار لنک کو عارضی لائسنس دے دیا ہے، اسٹار لنک کو مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا، اسٹار لنک کا لائسنس اس وقت تک اجراء کے مرحلے میں ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے ارسا کے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔
خانیوال میں کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی نے خاوند کی طرح جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے جلال پور کھاکھی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب مجھ سے بات کرنی ہے تو ڈائریکٹ کریں، ترجمانوں کے ذریعے نہ کریں۔
سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
نیکٹا کے تحت قائم ہونے والے ادارے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی منظوری دے دی گئی۔
آئی جی پنجاب نے فیصل آباد میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔