• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بنانے کی ہدایت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دکانوں پر ہر نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں شرجیل میمن، ضیاء لنجار اور آئی جی سندھ سمیت دیگر شریک ہوئے۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں امن امان کو ہر صورت بہتر کیا جائے۔ 

انھوں نے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں پولیسنگ کو موثر اور مستحکم کرنے کی ہدایت کی۔ 

 وزیراعلیٰ سند ھ نے کہا کراچی ملک کی بڑی موبائل مارکیٹ ہے، کاروبار کرنے والوں کو واضح پیغام دیں، دکانوں پر ہر نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بنایا جائے۔ 

آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ موبائل مارکیٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ خرید و فروخت کی ایس او پی طے ہوئی ہیں۔

اجلاس کو چوری کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے اسپیئر پارٹس کی خرید و فروخت کے معاملے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ 

آئی جی سندھ نے کہا کہ چوری کی گاڑیوں کے سامان کا کاروبار کرنے پر 234 اسکریپ ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید