• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی تجارتی ٹیرف کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی منفی اثر، انڈیکس 3882 پوائنٹس گرگیا

اسٹاک بروکرز اسٹاک کی قیمتوں کو مانیٹر کر رہے ہیں - فوٹو: آئی این پی
اسٹاک بروکرز اسٹاک کی قیمتوں کو مانیٹر کر رہے ہیں - فوٹو: آئی این پی 

امریکی تجارتی ٹیرف پر عالمی اسٹاک منڈیوں میں بھونچال آگیا جس کا منفی اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) پر بھی پڑا۔ 100 انڈیکس کی کاروباری دن میں گراوٹ ریکارڈ 8 ہزار 687 پوائنٹس رہی البتہ کاروبار اختتام تک کمی 3 ہزار 882 پوائنٹس رہ گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف پاکستان سمیت عالمی اسٹاک بازاروں کو گرا گئے۔

کولاج فوٹو: آئی این پی
کولاج فوٹو: آئی این پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس گذشتہ ہفتے ایک لاکھ 18 ہزار 751 پر بند ہوا تھا، لیکن آج کاروبار کا آغاز 3 ہزار پوائنٹس کمی سے کیا اور تقریباً ڈھائی گھنٹوں میں انڈیکس یہ گراوٹ پانچ فیصد یعنی 6 ہزار 887 پوائنٹس ہوئی تو کاروبار ایک گھنٹے کےلیے روک دیا گیا۔

فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی

ایک گھنٹے کے بعد کاروبار دوبارہ شروع ہوا لیکن انڈیکس کا گرنا برقرار رہا۔ کاروباری دن میں ایک موقع پر یہ گراوٹ 8 ہزار 687 پوائنٹس کی تھی۔ جو ایک ریکارڈ ہے، تاہم پھر ریکوری آئی اور انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 3 ہزار 882 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 909 پر کیا۔

ماہرین کے مطابق بازار کے مثبت رجحان کو امریکی ٹیرف سے کساد بازاری کے خدشات نے منفی کیا ہے۔ رجحان کا دوبارہ مثبت ہونے کا انحصار ان خدشات کے دور ہونے پر ہی ہوگا اور یہ خبر امریکا سے آنی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید