• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب نے فیصل آباد میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور— فائل فوٹو
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور— فائل فوٹو

آئی جی پنجاب نے فیصل آباد میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے سی پی او فیصل آباد کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید