• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نویں اور دسویں کے امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا۔ ناظم امتحانات کے مطابق 3 لاکھ 75 ہزار طلبہ سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے۔ 

انھوں نے بتایا کہ  سالانہ امتحانات کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ 

ناظم امتحانات ظہیر بھٹو کے مطابق تمام طلباء و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون لے کر جانے پر پابندی عائد ہے۔

قومی خبریں سے مزید