امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر مزید ٹیکس لگانے کی دھمکی دی ہے۔ اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ چین نے جوابی ٹیرف کا فیصلہ واپس نہ لیا تو اضافی 50 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ چین نے یہ اضافہ کل تک واپس نہ لیا تو امریکا 9 اپریل سے چین پر 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا چین نے پہلے ہی ریکارڈ ٹیرف، غیر مالیاتی ٹیرف، غیر قانونی سبسڈیز اور کرنسی میں چھیڑ چھاڑ جیسے حربے اپنا رکھے ہیں اور اب چین نے مزید 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کردیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ ان کی درخواست پر ملاقاتیں اور تمام بات چیت ختم کر دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ دیگر ممالک کی درخواستوں پر بات چیت اور ملاقاتیں فوری شروع کی جائیں گی۔