میرپورخاص میں حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم میں بتایا ہے کہ اس نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کیا، بچوں نے چیخ پکار کی تو ان کے ہاتھ پاوں باندھ کر جھونپڑی کو ہی آگ لگا دی۔
حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگاکر قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے مزید 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
میرپورخاص میں جوڈیشل مجیسٹریٹ کی عدالت میں گرفتار ملزم کو پیش کردیا گیا، ملزم کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ملزم نے 7 ماہ کی حاملہ بیوی کو 2 بچوں سمیت تشدد کرکے آگ لگادی تھی۔
ملزم نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ شک کی بنیاد پر بیوی کو بچوں سمیت قتل کیا۔
واقعہ 2 اپریل کو تحصیل سندھڑی کے گاؤں ولی محمد منگریو میں پیش آیا تھا۔