• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار کون سے ہیں؟

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار وں نے شہرت کے ساتھ کتنی دولت کمائی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں حالیہ برسوں میں نمایاں ترقی دیکھنے کو ملی ہے، ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری سے وابستہ فنکار ناصرف بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کر چکے ہیں بلکہ مالی طور پر بھی بہت مضبوط ہو چکے ہیں۔

 آج کے فنکار  ماضی کے فنکاروں کے مقابلے میں زیادہ بہتر مالی حیثیت رکھتے ہیں، جس کی بڑی وجہ ان کا اس بات پر اصرار ہے کہ وہ اپنے کام کی مکمل قیمت وصول کریں، مزید یہ کہ ان فنکاروں نے اپنے پیسوں کو مختلف کاروباروں میں بھی سرمایہ کاری کر کے بڑھایا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کئی دہائیوں سے شوبز میں راج کر رہے ہیں۔

انہوں نے ناصرف اداکاری بلکہ پروڈکشن کے میدان میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی، وہ Six Sigma Plus پروڈکشن ہاؤس کے سی ای او ہیں، جو متعدد کامیاب ڈرامے اور فلمیں تیار کر چکا ہے۔

ہمایوں سعید کے کل اثاثوں کی مالیت 50 ملین ڈالرز تقریباً 1380 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

ہمایوں سعید—فائل فوٹو
ہمایوں سعید—فائل فوٹو

شان شاہد پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جنہوں نے 500 سے زائد فلموں میں اداکاری کی، وہ مشہور ہدایت کار ریاض شاہد کے بیٹے ہیں اور ہمیشہ اپنی فیس پر سمجھوتہ نہ کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

ان کے کل اثاثوں کی مالیت 20 ملین ڈالرز ہے، وہ ایک فلم کے لیے  تقریباً 100 کروڑ روپے یا اس سے زائد پروجیکٹ فیس وصول کرتے ہیں۔

شان شاہد—فائل فوٹو
شان شاہد—فائل فوٹو

مایا علی ناصرف ایک کامیاب اداکارہ اور ماڈل ہیں بلکہ ایک کاروباری خاتون بھی ہیں، وہ Maya Pret کے نام سے اپنا برانڈ چلاتی ہیں۔

مایا اس وقت ملک کے بڑی برانڈز کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں اور اکثر مشہور ڈیزائنرز کے لیے ماڈلنگ کرتی نظر آتی ہیں، ان کے کل اثاثے 15 ملین ڈالرز کے ہیں۔

مایا علی—فائل فوٹو
مایا علی—فائل فوٹو

ماہرہ خان پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکارہ ہیں جنہوں نے ناصرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا لوہا منوایا ہے، انہوں نے بالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے اور اپنا برانڈ M by Mahira چلاتی ہیں۔

وہ ایک پروڈکشن ہاؤس اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم Mashion کی بھی بانی ہیں، ان کے کل اثاثوں کی مالیت ساڑھے 8 ملین ڈالرز ہے۔

ماہرہ خان—فائل فوٹو
ماہرہ خان—فائل فوٹو

فواد خان کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی بہت شہرت ملی، انہوں نے خوبصورت اور اے دل ہے مشکل جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔

ان کی اہلیہ کا فیشن برانڈ بھی ہے جبکہ وہ بین الاقوامی پروجیکٹس میں بھی حصہ لے چکے ہیں، ان کے کل اثاثے 5 ملین ڈالرز کے ہیں۔

فواد خان—فائل فوٹو
فواد خان—فائل فوٹو

آج کے پاکستانی اداکاروں نے صرف اداکاری پر اکتفا نہیں کیا بلکہ بزنس اور پروڈکشن میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اب صرف فنکار نہیں، بلکہ مکمل برانڈ بن چکے ہیں، ان کا وژن اور مالی حکمتِ عملی ان کو ناصرف شہرت بلکہ دولت کی بلندیوں تک بھی لے گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید