• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے ٹیرف لگنے سے آئی فون کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی مصنوعات پر نئے ٹیرف لگنے کے بعد آئی فون کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صارفین کو جلد ہی آئی فون کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹیک ان سائٹس کے تجزیہ کار وین لام کے مطابق آئی فون کی تیاری پر آنے والی لاگت 580 ڈالرز سے 850 ڈالرز تک بڑھ سکتی ہے جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی درآمدات پر عائد کیا گیا 54 فیصد ٹیکس ہے۔

ایپل آئی فونز چین میں تیار کرتا ہے اس لیے توقع کی جاتی ہے کہ کمپنی ٹیرف کا بوجھ صارفین پر ڈالے گی۔

ویڈبش سیکیورٹیز کے تجزیہ کار ڈین آئیوس نے پیشگوئی کی ہے کہ 256 جی بی آئی فون 16 پرو کی قیمت 1,100ڈالرز سے بڑھ کر 3,500 ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے، آئی فون 16 جو کہ 799 ڈالرز میں لانچ کیا گیا تھا اب اس کی قیمت  تقریباً 1,142 ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے جبکہ انٹری لیول آئی فون 16 ای جو فروری میں 599 ڈالرز میں متعارف کروایا گیا تھا اب اس کی قیمت 856 ڈالرز تک بڑھ سکتی ہے۔

اسی طرح نئی آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے، آئی فون 17 پرو میکس جس کے بارے میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ 1,199 ڈالرز میں متعارف کروایا جائے گا اب اس کی قیمت 1,700 ڈالرز سے بھی زائد ہو سکتی ہے اور 1 ٹی بی اسٹوریج والے آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 2,300 ڈالرز ہو سکتی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید