کراچی میں جاری انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں مینز اور ویمن ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، پاکستان کے نور زمان آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ حمزہ خان کو شکست ہوگئی۔
ویمن ایونٹ میں نمبر دو سیڈ مصر کی ملک کافخے کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، مینز کے آخری کواٹر فائنل میں مصر کے ٹاپ سیڈ ابراہیم الکبانی کی کامیابی ہوگئے۔
ابراہیم الکبانی نے نیدرلینڈ کے ڈامنگ کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دی۔ سیمی فائنل میں ابراہیم الکبانی کا مقابلہ ہم وطن ال ٹورکے سے ہوگا۔
مینز کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان کے نور زمان اور ملائیشیا کے راج چندران سے ہوگا۔
ویمنز ایونٹ کے آخری کواٹر فائنل میں مصر کی ٹاپ سیڈ ابولخیر نے کامیابی حاصل کی۔ ابولخیر نے ہانگ کانگ کی ای لیم ٹوبے کو شکست دی۔
ایونٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔ سنسنی خیز میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔