• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ، ویمنز کوارٹر فائنلز میں بڑا اپ سیٹ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے ویمنز کوارٹر فائنلز میں ملائیشین کھلاڑی زین ین یی نے اپ سیٹ کر دیا۔

کوارٹر فائنل میں مصر کی نمبر 2 سیڈ کھلاڑی مالک کا فخے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 5 گیمز تک جاری رہا، ملائیشین کھلاڑی نے پہلا گیم 9-11 سے جیتا جس کے بعد مصری کھلاڑی مالک کافخے نے باقی کے  2 گیمز 8-11 اور 9-11 سے جیت کر برتری حاصل کی۔

چوتھے گیم میں ملائیشین کھلاڑی نے کم بیک کیا اور مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔

ملائیشین کھلاڑی نے 5 واں اور فیصلہ کن گیم 9-11 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید