• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کی کونسی فلم گوری کو بالکل پسند نہیں آئی؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کو انڈسٹری کا پاور کپل سمجھا جاتا ہے۔ دونوں کی شادی کو 30 سال مکمل ہو چکے ہیں اور وہ اکثر ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں۔

سال 2005 میں گوری خان مشہور چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ کے پہلے سیزن میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔

شو کے دوران جب میزبان کرن جوہر نے گوری سے پوچھا کہ شاہ رخ خان کی کون سی فلم انہیں ناپسند ہے، تو گوری نے بلا جھجک 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’شکتی: دی پاور‘ کا نام لیا۔

گوری نے کہا، ’مجھے نہیں لگتا کہ میں شاہ رخ پر تنقید کرتی ہوں، لیکن اگر ان کی کوئی فلم واقعی خراب ہو تو اس کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں، اگر فلم خراب ہے تو اسے تسلیم کرنا ہوگا۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’بطور ناظر، اگر مجھے لگے کہ شاہ رخ نے کسی سین میں اوور ایکٹنگ کی ہے تو مجھے یہ بات انہیں بتانی چاہیے۔‘

کرن جوہر نے جب ان سے مزید فلموں کے بارے میں پوچھا تو گوری نے کہا، ’نہیں، ان کی بہت سی فلمیں اچھی رہی ہیں اور میں نے ان کی زیادہ تر بری فلمیں دیکھی ہی نہیں۔ مجھے یاد نہیں آ رہا۔‘

تاہم جیسے ہی کرن جوہر نے فلم ’شکتی: دی پاور‘ کا ذکر کیا، گوری نے فوراً کہا، ’ہاں، یہ فلم بالکل ناقابل برداشت تھی۔ یہ ان کی بدترین پرفارمنس تھی۔‘

واضح رہے کہ فلم ’شکتی: دی پاور‘ 2002 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں کرشمہ کپور، نانا پاٹیکر اور سنجے کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

یہ فلم 1998 کی تیلگو فلم ’انتھا پورم‘ کا ری میک تھی جو امریکی مصنفہ بیٹی مہموڈی کی سوانح حیات پر مبنی تھی۔

فلم میں شاہ رخ خان نے ’جے سنگھ‘ کا کردار ادا کیا تھا، جو نندنی (کرشمہ کپور) کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ اپنے خطرناک سسر نرسمہا (نانا پاٹیکر) سے فرار ہو سکے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید