• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر والے رندیپ ہودا کی لین لیشرم سے شادی کیخلاف کیوں تھے؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار رندیپ ہودا نے انکشاف کیا ہے کہ گھر والے ان کی لین لیشرم سے شادی کے خلاف تھے۔

رندیپ ہودا نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ میری  شادی میں تاخیر کی ایک وجہ یہ تھی کہ جس لڑکی کو میں نے اپنے لیے پسند کیا اس کا ہماری برادری سے تعلق نہیں تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس شادی میں بہت مشکلات تھیں، میرے والدین چاہتے تھے کہ میں اپنی برادری کی کسی لڑکی سے شادی کروں اور ہمارے ہاں یہ عام بات ہے، میں اپنے خاندان میں پہلا شخص ہوں جس نے اپنی برادری سے باہر شادی کی ہے۔ 

اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ویسے شروع سے میرا تو شادی کا کوئی ارادہ ہی نہیں تھا لیکن قسمت میں لکھا تھا تو ہو گئی۔

اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ میں اسکول میں ہمیشہ بہت دُکھی رہتا تھا اور نہیں چاہتا تھا کہ میرے بچے ہوں، اُنہیں بھی میری طرح اسکول جانا پڑے۔

رندیپ ہوڈا نے مزید بتایا کہ جب میری ملاقات لین لیشرم سے ہوئی اور میں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ بدل لیا۔

واضح رہے کہ رندیپ ہودا نے ریاست منی پور سے تعلق رکھنے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ لین لیشرم سے 2023ء میں شادی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید