• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی نے شادی کی 17ویں سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

فوٹوز انسٹٓگرام حرا مانی
فوٹوز انسٹٓگرام حرا مانی

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر مانی نے اپنی شادی کی 17ویں سالگرہ منائی، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

معروف اداکارہ حرا مانی اپنی عمدہ اداکاری اور گلوکاری کی وجہ سے مداحوں میں کافی مقبول ہیں اور وہ اپنی زندگی کے معمولات اکثر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، جبکہ ان کے شوہر مانی بھی اپنی مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور یہ جوڑا ایک خوشگوار زندگی گزار رہا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا نے اپنے شوہر مانی کے ہمراہ متعدد تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں دونوں کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

حرا نے اپنے پیغام میں مانی کو مینشن کرتے ہوئے شادی کی 17ویں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید