سکھر(بیورو رپورٹ)انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے ) سکھرمیں تعلیم کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں مقررین نے بتایا کہ سکھر میں 23فیصد بچے مختلف وجوہات کے باعث اسکول جانے سے قاصر ہیں جبکہ سرکاری اسکولوں میں پانچویں جماعت میں زیر تعلیم 32فیصد بچوں کو دوسری جماعت کی سندھی کہانی بھی نہیں آتی، حکومت کو تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے فوری طور پر سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر نیو تعلقہ محمد یوسف شیخ، ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول عبدالعزیز اوڈونے خطاب کیا۔