• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پولیس اہلکاروں پر علاقہ مکینوں کا ڈنڈوں سے تشدد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی میں واقع نصرت بھٹو کالونی میں علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو علاقہ مکینوں نے یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

دو پولیس اہلکاروں توقیر اور ماجد کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار مشکوک شخص کا پیچھا کرتے ہوئے گلی میں داخل ہوئے تھے۔

زخمی اہلکار شارع نورجہاں تھانے میں تعینات ہیں، جنہیں سر پر ڈنڈے لگنے سے چوٹیں آئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید