لاہور(کرائم رپورٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل امجد، آرپی او سرگودھا ڈاکٹر شہزاد آصف خان اور متعلقہ ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔آئی جی نے پولیس سروسز فراہم کرنے والے تمام مراکز پر سہولیات بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو پولیس سروسز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کے لیے سنٹرز پر خدمات کا معیار مزید بہتر بنائیں ،مزید برآں صوبہ بھر سے5020 غیر قانونی مقیم افرادکو ڈی پورٹ کردیاگیا ہے ۔آئی جی نے تین ماہ میں 52 کروڑ 39 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے خانیوال کے علاقے ماڑی والا میں اقبال پر تشدد اور ابلا ہوا پانی ڈال کر ہلاک کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔