• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: ایک ہفتے کے دوران ٹریفک کے 809 حادثات رپورٹ ہوئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے ٹریفک کے 809 حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے میں 809 حادثات میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 1072زخمی ہوئے۔

ایم ای آر سی کے مطابق سب سے زیادہ 346 حادثات این 50 کچلاک، ژوب، ڈی آئی خان شاہراہ پر پیش آئے۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کا کہنا ہے کہ چمن، کوئٹہ اور کراچی شاہراہ پر 257 حادثات ہوئے۔

اسی طرح قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، ڈی جی خان، ملتان شاہراہ پر 43 ٹریفک حادثات ہوئے۔

ایم ای آر سی کے مطابق این 65 کوئٹہ، سبی، جیکب آباد اور سکھر شاہراہ پر 29 حادثات پیش آئے۔

قومی خبریں سے مزید