• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارروال: نویں جماعت کا طالب علم گھر سے پستول لے آیا، گولیاں چلنے سے 3 طلبہ زخمی

نارووال کے علاقے علی آباد کے نجی اسکول میں نویں جماعت کا طالب علم گھر سے پستول لے آیا۔ شرارتیں کرتے ہوئے گولیاں چلنے سے 3 طلبہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے طالبعلم کو حراست میں لے کر پستول برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پستول لڑکے کے والد کا ہے، طالبعلم اور اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اسکول انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، نجی اسکول کو سیل کرکے تدریسی عمل روک دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید