کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 4افراد جاں بحق 2 خواتین اور ایک شخص زخمی ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کارساز پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 25سالہ صفان ولد صغیر جاں بحق ، 26سالہ حفصہ خان ولد سہیل عمر اور 16سالہ کشمالہ ولد معاف زخمی ہوگئیں ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ، سینٹرل جیل کے قریب ٹریفک حادثے میں45سالہ شیخ سہیل ولد شیخ جمیل احمد جاں بحق ہوگیا،مائی کلاچی روڈامریکی ایمبیسی سلطان آباد ٹریفک پولیس چوکی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 28سالہ عثمان جاں بحق اور 23سالہ معین ولد اسلم زخمی ہوگیا، پولیس نے متوفی کی لاش اور زخمی نوجوان کو ریسکیو ایمبولنس کے ذریعہ سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا،دریں اثنا کورنگی مہران ٹائون شیطان چوک کے قریب دکان بند کرنے کے دوران شٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث 18 سالہ محمد آصف جاں بحق ہوگیا ، لاش جناح اسپتال لائی گئی ، علاوہ ازیں ولیکا کے قریب ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جسے ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کیا ،پولیس کا کہنا ہےکہ لاش ایک سے دو روز پرانی اور متوفی کی عمر 35 سال کے قریب معلوم ہوتی ہے، فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، لاش سرد خانہ منتقل کردی ہے، قائدہ آباد عمر ماروی گوٹھ گرین سٹی کے قریب 35 سالہ ن نامعلوم شخص کی لاش ملی،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی نشہ کا عادی اور نشہ کی زیادتی کی وجہ سے اسکی موت واقع ہوئی ،بلدیہ 9نمبر پکوڑہ چوک کے قریب روڈ کنارے سے ایک شخص کی لاش ملی ، شناخت نہیں ہوسکی ، سرجانی ٹاؤن الکریمی چورنگی اسکول کے قریب سے 45سالہ اخلاق الدین ولد نورالدین کی لاش ملی،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی کی موت بظاہر طبی معلوم ہوتی ہے ، لیاری بکرا پیڑی میوہ شاہ قبرستان کے قریب فٹ پاتھ سے ملنے والی 35 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی،فوری طور پر شناخت اورموت کاتعین نہیں ہوسکا ، الآصف چورنگی کے قریب سے ملنے والی 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی ، شناخت اوروجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔