نیو یارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی نے اپنی پہلی تقریر میں بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کی تقسیمِ ہند کی رات کی تقریر سے اقتباس بھی پڑھا۔
ظہران ممدانی نے کہا کہ ’’تاریخ میں کبھی کبھی ایسا لمحہ آتا ہے جب ہم پرانے سے نکل کر نئے دور میں قدم رکھتے ہیں، جب ایک عہد ختم ہوتا ہے اور قوم کی روح بول اٹھتی ہے۔‘‘
نو منتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کہا کہ آج رات ہم پرانے سے نکل کر نئے دور کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ظُہران ممدانی نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوگئے ہیں، امریکا میں تاریخ رقم ہوگئی ہے۔
کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ڈیمو کریٹ ممدانی نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غور سے سُن لیں، کرپشن کے اس کلچر کا خاتمہ کریں گے جس نے ٹرمپ جیسے ارب پتیوں کو ٹیکس سے بچ نکلنے کی چھوٹ دی، ہم نے موروثی سیاست کو شکست دی ہے۔