کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم معتدل اور تربت، لسبیلہ، حب سمیت صوبے کے دیگر جنوبی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب لسبیلہ، واشک، خضدار اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔