گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ احتجاج، دھرنے اور سڑکیں بند کرنے سے بانئ پی ٹی آئی کا علاج نہیں ہونا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی مشینری مظاہرین کی پشت پناہی کر رہی ہے، وفاقی حکومت بانئ پی ٹی آئی کا مناسب علاج کروا رہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ احتجاج میں ہر جگہ 20 سے 25 لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، جتنے لوگ احتجاج کے لیے نکلے ہیں وہ قیدیوں کی ایک وین کی مار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ جنگ کی صورتِ حال میں ہے اور کابینہ بانی کے علاج کے لیے احتجاج پر ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود کہہ رہے ہیں کہ میں محسن نقوی کا اچھا بچہ تھا۔