لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں قصاب بہنوئی نے گھریلو ناچاقی پر سالے کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم فیاض کی اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر خاتون نے بھائیوں کو بلا لیا، اس دوران خاتون کے بھائی بلال نے بہن سے جھگڑے کی وجہ پوچھی تو ملزم فیاض نے اس پر چھری سے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق 17 سالہ بلال چھریاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم فیاض قصاب ہے جو واردات کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔