پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے پاکستانی خاتون پولیس آفیسر شبانہ جیلانی کے لیے نیویارک سے محبت بھرا پیغام بیھجا ہے۔
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 19 سالہ پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر اکتوبر 2024ء میں امریکا سے کراچی آئی تھیں لیکن 4 ماہ بعد 7 فروری 2025ء کو نامراد ہو کر امریکا چلی گئی تھیں۔
اب اُنہوں نے حال ہی میں بی بی سی ایشیاء کے صحافی ہارون رشید کو انٹرویو دیا ہے جس میں وہ ہاتھوں پر مہندی لگائے سجی سنوری نظر آ رہی ہیں۔
اونیجا اینڈریو رابنسن سے اس انٹرویو کے دوران کراچی میں پاکستانی پولیس آفیسر شبانہ جیلانی سے ہونے والی دوستی کے بارے میں سوال پوچھا گیا؟
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شبانہ بہت اچھی اور مزاحیہ طبیعت کی مالک ہیں جو ہر وقت اپنے فون پر مصروف رہتی ہیں۔
اونیجا اینڈریو رابنسن نے کہا کہ وہ ایسی خاتون ہیں جن کی شخصیت مجھ سے ملتی جلتی ہے اور اُنہوں نے مجھے بہت محبت دی۔
اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اور بھی بہت سے لوگوں نے میری مدد کی لیکن میں شبانہ کے زیادہ قریب اس لیے ہو گئی تھی کیونکہ ان کی شخصیت مجھے سے ملتی جلتی ہے۔
اونیجا اینڈریو رابنسن نے صحافی ہارون رشید کے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر شبانہ نیویارک آئیں گی تو اُنہیں یہ شہر بہت پسند آئے گا۔
اُنہوں نے شبانہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شبانہ اگر آپ میری یہ ویڈیو دیکھ رہی ہیں تو میں آپ سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔