بھارت میں ممبئی حملے کے ملزم تہور حسین رانا کا 18 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
تہور رانا کو آج نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
این آئی اے نے تہور رانا پر 2008ء کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی، مجرمانہ سازش اور بھارتی حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے اور دہشت گردی کے الزامات لگائے ہیں۔
2008ء میں ہونے والے ممبئی حملے میں 166 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ ملزم تہور حسین رانا کو خصوصی پرواز سے کل امریکا سے بھارت لایا گیا تھا۔
بھارت نے تہور حسین رانا پر لشکرِ طیبہ کا رکن ہونے اور ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکی سپریم کورٹ نے رواں ماہ تہور حسین رانا کی امریکا میں قیام کی درخواست مسترد کر دی تھی، جہاں وہ لشکرِ طیبہ سے منسلک ایک اور حملے کی منصوبہ بندی میں کردار ادا کرنے کے جرم میں سزا کاٹ رہا تھا۔