• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کور میں فوجی افسران اور جوانوں میں تمغے دینے کی تقریب

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

راولپنڈی کور میں فوجی افسران اور جوانوں میں تمغے دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فوجی افسران اور جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری، ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی افسران اور جوانوں کو انکی قوم کےلیے شاندار خدمات پر تمغے دیے گئے، بعداز مرگ تمغے شہید ہونے والوں کے لواحقین نے وصول کیے۔ 

کور کمانڈر نے شہداء کے خاندانوں سے گفتگو کی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سینئر آرمی افسران اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید