• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مالکن کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ہنجر وال میں مالکن کے مبینہ تشدد سے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔

 پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کیا تھا۔

مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ فون پر بتایا کہ بچی کے بازو پر معمولی چوٹ آئی ہے، عارف والا سے لاہور پہنچے تو بچی مردہ حالت میں تھی۔

مدعیٔ مقدمہ نے کہا ہے کہ کام ٹھیک نہ کرنے پر بچی کو مالکن اور اس کے خاوند نے قتل کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید