• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا۔

میئر کراچی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا اور گورنر کا مقصد شہر کی بہتری ہے، انشااللّٰہ مل کر کام کریں گے۔

 مرتضٰی وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ سے ذاتی تعلق ہے، انہیں کراچی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے شہر کی تعمیر کیلئے  وفاقی حکومت سے فنڈز دلوانے کا کہا ہے۔

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میئر  کراچی مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ترقی کرے، میں پہلے ہی فنڈز ریلیز کروانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ چکا ہوں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ گورنر سندھ وفاقی حکومت سے فنڈز لانے  کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید