کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد نے خود کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی ،تفصیلات کے مطابق سچل تھانہ کی حدود سچل گوٹھ وکلاء سوسائٹی کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 18سالہ ساگر سلطان ولد صحبت علی جاں بحق ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او تھانہ سچل اورنگزیب خٹک نے بتا یا ہےکہ متوفی کے گھر والے گائوں گئے ہوئے تھے اور وہ گھر میں اکیلا تھا،متوفی میٹرک کا طالب علم تھا ،اس نے خود کو گولی مار کر خود کشی ،فوری طورپر خود کشی کرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں ،گارڈن کےعلاقےعلی بھائی آڈیٹوریم کے قریب نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی،واقعے کی اطلاع پر پولیس اورریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کی، جہاں پر فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی۔