کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے نیو کراچی میں ڈمپر و ٹینکر نذر آتش کیس میں گرفتار 4 ملزمان سید فردین، محمد منیب، محمد فہد اور محمد معاذ صدیقی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرلیا ہے ۔ ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج کے روبرو نیوکراچی پولیس کی جانب سے نیو کراچی میں ڈمپر و ٹینکر جلانے سے متعلق کیس میں گرفتار 4 ملزمان سید فردین، محمد منیب، محمد فہد اور محمد معاذ صدیقی کو پیش کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کے خلاف نیو کراچی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان پر ڈمپر اور ٹینکر کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے گرفتار 4 ملزمان سید فردین، محمد منیب، محمد فہد اور محمد معاذ صدیقی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرلیا ہے۔