اعوان آباد (نمائندہ جنگ) راجہ فاروق حیدر خان کی وزیر اعظم نامزدگی کے اعلان کے ساتھ ہی اعوان آباد میں لیگی کارکنوں کا جشن،بھنگڑے مٹھائی تقسیم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق راجہ فاروق حیدر خان کی وزیر اعظم نامزدگی کے اعلان کے ساتھ ہی کارکن اعوان آباد میں مسلم لیگ کے دفتر میں جمع ہونا شروع ہو گئے بعد اذاں لیگی کارکنوں نے ملک سلیم ملونوی کی قیادت میں شہر کا گشت کیا اس موقع پر اعوان آباد گولوں اور پٹاخوں سے گونج اٹھا کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔